شعیب اختر نے شاہ رخ خان کا دستخط کردہ ہیلمٹ نیلامی کیلئے پیش کردیا
پاکستان کے سابق اسپیڈ اسٹار شعیب اختر نے کورونا وائرس کے باعث جاری موجودہ مشکل صورتحال میں فنڈ اکٹھا کرنے کیلئے بالی وڈ کے کنگ شاہ رخ خان کا دستخط کردہ ہیلمٹ نیلامی کیلئے پیش کردیا۔
تفصیلات کے مطابق راولپنڈی ایکسپریس نے اسٹارز فار ہنگر مہم کے تحت اعصام الحق کو یہ ہیلمٹ پیش کردیا ہے جس پر اعصام الحق نے شعیب اختر کے ہمراہ لی گئی تصویر ٹوئٹر پر شیئر کی اور اُن کا شکریہ ادا کیا۔
شعیب اختر کو یہ ہیلمٹ شاہ رخ خان نے آئی پی ایل کے اولین ایڈیشن میں کولکتہ نائٹ رائیڈرز کی جانب سے دہلی ڈیئرڈیولز کے خلاف شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرنے پر تحفے میں دیا گیا تھا۔
You're welcome @aisamhqureshi . Its going for a great cause. https://t.co/LmlYKf8ejb
— Shoaib Akhtar (@shoaib100mph) May 16, 2020
شعیب اختر نے اس میچ میں 11 رنز کے عوض 4 اہم وکٹیں حاصل کی تھیں اور مین آف دی میچ کا اعزاز حاصل کیا تھا۔
سابق اسپیڈ اسٹارز نے دہلی ڈیئرڈیولز کے کپتان ورینر سہواگ، اے بی ڈی ویلیئرز، گوتم گمبھیر اور منوج تیواری کی وکٹیں حاصل کی تھیں۔
Comments are closed on this story.